بشریٰ انصاری کی جنت مرزا سے متعلق پوسٹ کی وضاحت

38

اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کیلئے سخت الفاظ استعمال کرتی پوسٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب انہیں معافی کا علم ہوا تو انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

سینئر اداکارہ نے اپنی حالیہ پوسٹ میں جنت مرزا سے متعلق بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ افسوس اس تمام معاملے کیلئے جو کچھ ہوا، میں نے صرف ایک پوسٹ دیکھی اور اس میں اقلیتوں کے یوں جذبات مجروح ہونے پر اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکی۔

بشریٰ انصاری نے وضاحتی بیان میں کہا کہ بغیر یہ جانے کہ یہ جنت مرزا کی غیر ارادی طور پر کی گئی غلطی ہے جس کی وہ معافی مانگ چکی ہیں میں نے پوسٹ شیئر کردی لیکن بعد میں جب مجھے اس معاملے کا علم ہوا تو میں نے انسٹاگرام سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

بشریٰ انصاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی جنت مرزا کون ہے، میں یہاں کسی کو اسلام نہیں سکھا رہی