Retake …

151
زندگی کی کہانی کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ اس میں ڈراموں اور فلموں کی طرح ریٹیک ۔۔کٹ۔۔کٹ۔۔کٹ۔۔نہیں ہوتا اور کہانی آگے بڑھتی رہتی ہے۔۔اس کہآنی میں ہم اپنا حصہ ڈالتے رہتے ہیں اور خود کہانی کا حصہ ہونے کی وجہ سے تجربات ہمارا حصہ بنتے رہتے ہیں۔زندگی میں ریٹیک کی فلمی سہولت ہونے کی صورت میں ہم ریٹیک میں ہی الجھے رہتے اور بہتر سے بہترین اور مکمل بہترین کی جستجو میں کہآنی آگے نہ بڑھ سکتی اور ہم زندگی کی کہانی کے کئی حصوں تک نہ پہنچ پاتے ۔ڈراموں اور فلموں کی کہانیاں متعدد ریٹیک کے باوجود بہترین مکمل نہیں ہو یاتی تو اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ کوئی کہانی بھی مکمل بہترین نہیں ۔۔اس لئے ریٹیک کی سہولت نہ ہونا بہت بڑی نعمت ہے۔زندگی میں اپنے تجربات کو اہمیت دیجیئے ھم زندگی میں وقت کی عوض تجربہ حاصل کرتے ہیں۔اس لئے تجربات کو اہميت دیجیئے ۔اگر زندگی کی کہانی میں آنے والا کوئی حصہ دوبارہ آ جائے تو گزشتہ تجربہ کو نظر انداز نہ کیجئے ۔کیونکہ اس ریٹیک کا موقع آپ کو قدرت فراہم کرتی ہے۔