Sunday, October 6, 2024

Tandrusti Ka Raaz

کسی بادشاہ نے رسول اکرم کی خدمت میں ایک طبیب بھیجا کہ ضرورت کے وقت آپ کی جماعت کا علاج معالجہ کیا کرے۔ طبیب مدتوں مدینے میں حاضر رہا مگر کسی شخص نے اس سے علاج کے لیے رجوع نہ کیا۔ حکیم نے یہ مسلسل بے کاری دیکھ کر آخر ایک دن آپ کی خدمت میں عرض کی کہ حضور جانتے ہیں کہ خاکسار اتنی مدت سے صرف آپ کے جان نثاروں کی خدمت کے لیے حاضر ہے مگر اس عرصے میں میری طرف کسی نے بھی توجہ نہیں کی حضور اکرم نے فرمایا- ان لوگوں کا قاعدہ یہ ہے کہ جب تک بھوک غالب نہ ہو کھانے کو ہاتھ نہیں لگاتے اور ابھی پیٹ بھرتا نہیں کہ ہاتھ اٹھا لیتے ہیں۔ اس لیے آپ کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا موقع کم ملتا ہے ۔ حکیم نے کہا بے شک ! تندرستی کا یہی اصلی راز ہے ۔ جس کے ہوتے ہوئے میری حاضری بے کار ہے۔ اس کے بعد حکیم نے آداب بجالا کر وطن کی راہ لی۔

Latest Posts

Related POSTS